خاتون پر حملہ‘ ویڈیوز‘ملزم کا کل تک جسمانی ریمانڈ منظور

  خاتون پر حملہ‘ ویڈیوز‘ملزم کا کل تک جسمانی ریمانڈ منظور

  

ملتان (کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خاتون کو درندگی کا نشانہ اور قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا کل تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

جسے 3 اپریل کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ پرانی کوتوالی کے مطابق ملزم محمد شہباز کے خلاف خاتون شہناز نے 28 مارچ کو مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم کے خلاف تنسیخ نکاح دائر کیا ہوا تھا جس کی رنجش پر ملزم نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیوز بھی بنالیں تھیں جو کہ شدید زیادتی ہے۔ جس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ابھی تفتیش اور برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے۔ فاضل عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -