دوہرا قتل‘ مقدمہ میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

    دوہرا قتل‘ مقدمہ میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

  

ملتان (کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

ہے جسے آج 2 اپریل کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے مطابق ملزم محمد اکرام کے خلاف شہری عمر شہزاد نے 13 اگست 2018 کو والدہ اور بہن کے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم نے تنازعہ کی وجہ سے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پسٹل سے فائرنگ کی جس کی وجہ سے اسکی والدہ ارشاد مائی اور بہن شاہینہ کو گولیاں لگیں اور وہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئی تھیں جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا اور پستول کی برآمدگی ہوچکی ہے ملزم سے مزید تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -