دائرہ دین پناہ‘ مسجد قرنطینہ میں تبدیل‘ 12افراد کی کڑی نگرانی
دائرہ دین پناہ (نامہ نگار) دائرہ دین پناہ کے نواحی موضع ہنجرائی مستقل غربی چاہ حقانی والامیں موجود جامع مسجد صدیقیہ میں چندروز قبل افغانستان کے ضلع ہرات کے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 7افغانی باشندے نورمحمدولد جمعہ تخلص شیر زاد،عبدالحکیم ولد عبدالرحمٰن المعروف رحمانی،محمدشاہ ولد سید عبداللہ المعروف حیدری،عبدالغنی ولد محمدرحیم افغانی،عبدالرحیم ولد(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
عبدالرحمٰن محمدی،محمدعظیم ولد جمعہ خان شیرزاد،عبدالمستقیم ولد علی المعروف حنیف کے علاوہ صوبہ خبیرپختون خواہ کے ولی رحمٰن ولد غازی،محمدنعیم ولد محمدقیوم،محمدبلال ولد عمرنواز،شیر داد خان ولد گلباز،محمدنسیم ولد محمدحلیم ساکن تحصیل و ضلع بنوں کی آمد کی اطلاع پر پولیس دائرہ دین پناہ ،سیکورٹی اداروں کی مدد سے مسجدکو قرنطینہ سنٹر کا درجہ دے کر مذکورہ افراد کو مسجد تک محدود کردیاگیا جبکہ اہل علاقہ پر بھی مسجد جانے کی پابندی عائد کردی گئی جس کیلئے باقاعدہ طورپر تھانہ دائرہ دین پناہ پر تعینات 6مسلح پولیس اہلکار اے ایس آئی ذاکر حسین کی قیادت میں تعینات کردیئے گئے،علاوہ ازیں پاک فوج کے جوانوں نے بھی سیکورٹی کے حوالے سے مذکورہ قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اور تعینات پولیس اہلکاروں کا معائنہ کیا۔
نگرانی