ڈپٹی کمشنر وہا ڑی کا ہسپتال کا دورہ‘ ڈاکٹرز‘ سٹاف کو پھول پیش

  ڈپٹی کمشنر وہا ڑی کا ہسپتال کا دورہ‘ ڈاکٹرز‘ سٹاف کو پھول پیش

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا دورہ کیا کروناسنٹر میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسرز اور طبی عملے کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے پھول پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسرز ہمارے ہیر و ہیں ہم ڈاکٹرز اور نرسرز کوسلام پیش(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

کرتے ہیں وزیر اعلی پنجاب سر دار عثمان بزدار نے ڈاکٹرز اور نرسرز کی خدمات کے اطراف میں انہیں پھول بھجوائے ہیں ہم اپنے مسیحاؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑے رہے ہیں ڈاکٹرز اور پیرا میڈ یکل سٹاف کو مکمل حفا ظتی لباس اور آلات فراہم کئے گئے ہیں بہت جلد کرونا وائرس پر قابو پا لیا جائے گا اس موقع پر اے ڈی سی فنانس عبدالطیف خان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فاضل، ڈاکٹر عنایت، ڈاکٹر محسن ممتاز، ڈاکٹر محمد اسلم،ڈاکٹر فواد قریشی، ڈاکٹر احمد نواز،ڈاکٹر عثمان ہاشم، ڈاکٹر منان شاہدسمیت دیگر ڈاکٹرز اور نرسرز بھی موجود تھیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید نے ہسپتال میں مریضوں کی تیما ر داری بھی کی اور ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ادھر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے کام کرنے والے تمام محکمے مزید متحرک ہوں تاکہ ہم اس وبائی مرض پر جلد کنٹرول حاصل کر سکیں جس کیلئے ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جذبے سے کام کرنا ہو گا ضلع وہاڑی میں 25سو سے زائد لوگوں کی سکریننگ کی جا چکی ہے جس جگہ پر بھی ضرورت ہو تی ہے محکمہ صحت کی ٹیمیں فوری طور پر سکریننگ کا عمل شر وع کر دیتی ہیں ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں اور آر ایچ سی پر بھی سکریننگ کا عمل جاری ہے جس شخص میں کرونا کی علامات کا شبہ ہو اس کو قرنطینہ سنٹر منتقل کیا جا تا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرونا وائرس کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ا ے ڈی سی ریونیو محمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی جنرل خالد محمود، اے ڈی سی فنانس عبد الطیف خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، ڈاکٹر احمد نواز، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر رانا زاہد اقبال، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ روبینہ تاج،ڈی او انڈ سٹریز عابدہ حنیف اور آرمی افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر مزید کہا کہ کرونا سکریننگ ٹیموں کی مانیٹرنگ کا بھی ایک لائحہ عمل مرتب کیاجائے جس کیلئے ہر تحصیل کی سطح پر ایک سکریننگ سپروائزری کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کے ریکارڈ کو چیک اور مرتب کرنے کے عمل کی نگرانی کرے تاکہ بہتر انداز میں سکریننگ کا عمل کیا جا سکے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے سوشل میڈیا پر آئیسولیشن وارڈ کے متعلق چلنے والی خبروں پر آئیسولیشن وارڈ کا وزٹ کیا اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر فاضل سے آئیسولیشن وارڈ کے انتظامات کے متعلق دریافت کیا جس پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر فاضل نے آئیسولیشن وارڈ میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مشتبہ افراد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن کو ہمارے ڈاکٹرز بروقت معائنہ کے بعد مشتبہ شخص کا سیمل لے کر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دیا جاتا ہے جس کی رپورٹ آنے تک مشتبہ شخص کو قرنطینہ کر دیا جاتا ہے اس دوران مشتبہ افراد کی خوراک کا خاص خیال رکھا جاتا ہے رپورٹ نیگٹیو آنے کی صورت میں مریض کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 14دن ایڈمٹ رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی جاتی ہے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فاضل نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے تمام تر حفاظتی اقدامات کرونا وائرس کے مشتبہ افراد اور عوام الناس کی حفاظت کے لیے ہیں اور عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ کرونا وائرس کے متعلق گورنمنٹ کی بنائی گئی حفاظتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوں اور اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں قائم آئیسولیشن وارڈکرونا کے تمام ترانتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز پیرا میڈکس کے کے کرونا وائرس کے خاتمے کے عزم کو سراہا اس موقع پر انھوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے مشتبہ افراد کے لواحقین اور کسی بھی آدمی کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہے کیونکہ وہاں پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس بھی حفاظتی انتظامات کے بغیر نہیں جاتے ہماری تھوڑی سی لاپرواہی سینکڑوں انسانی زندگیوں کو کو داؤ پر لگا سکتی ہے۔

پیش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -