لاک ڈاؤن‘ دیہاڑی دار‘ مزدوروں کی سانسیں بند‘ انتظامیہ بھی لاپتہ

  لاک ڈاؤن‘ دیہاڑی دار‘ مزدوروں کی سانسیں بند‘ انتظامیہ بھی لاپتہ

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس کے پیش حکومتی لاک ڈاون سے غرباء کیلئے عرصہ حیات مزید تنگ ہوگیا ہے سینکڑوں گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی شہریوں وقاص,شہزاد,مقصود,اعجاز,زاہد,شہروز,زوہیب,عمر,عرفان,علی رضا,احمد,شاہزیب,محمود,عمران ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر کئے گئے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

لاک ڈاون سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ہماری دو وقت کی روٹی تو پہلے ہی چھن چکی ہے روزگار نہ ہونے کے باعث گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے شہر کی گلیوں،بازاروں میں غریب دھکے کھا رہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں اس شہر کی خوبصورتی کوکیا کرنا جہاں انسانیت کی سرعام تذلیل ہو انہوں نے کہا کہ آج غریب سڑک پر سو رہا ہے اور شہر کے حاکم بجائے ان کی مدد کرنے کیشہر کو خوبصورت بنانے کے لئے فنڈز جاری کرنے میں کوشاں ہیں لاک ڈاون کے دوران بھی مبینہ طور پر ٹینڈرز جاری کیے جارہے ہیں مخلتف مقامات ضلع بھر میں کہیں سے آٹا نہیں مل رہا ہے غریبوں کو چھت تک میسر نہیں ہے مگر ہمارے افسران ان سب باتوں سے لاعلم ہیں ہماری وزیراعظم عمران خان,وزیراعلی پنجاب سے درخواست ہے کہ فوری نوٹس لے کر انتظامیہ کی توجہ غرباء کی داد رسی کی جانب مبذول کروائیں تاکہ اس مشکل وقت میں غریبوں سہارامل سکے۔

لاپتہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -