مظفر گڑھ‘ تیز رفتار مزدا ٹرک الٹنے سے ایک جاں بحق‘ دو افراد زخمی

  مظفر گڑھ‘ تیز رفتار مزدا ٹرک الٹنے سے ایک جاں بحق‘ دو افراد زخمی

  

مظفر گڑھ‘ لنگر سرائے (نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) مظفرگڑھ سے 26 کلومیٹر دور جھنگ روڈ پر قصبہ لنگرسرائے کے قریب تیز رفتار مزد بے قابو ہو کر الٹ گیاجسمیں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اوور سپیڈ کے(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

باعث پیش آیا۔مزدور رنگ پور سے مرغیاں لے کر مظفرگڑھ جا رہا تھا۔ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔ فوری ریسکیو آپریشن جاری کر کیحادثے میں ہونے والے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں موقع پر جاں بحق ہونے شخص محمد معین ولد اللہ یار عمر 28 سال کی نعش کو کور کرتے ہوئے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -