گورنر سندھ سے ٹیکسٹائل وڈیزائننگ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات 

گورنر سندھ سے ٹیکسٹائل وڈیزائننگ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال میں مصروف طبی عملہ اور والنٹیئرز کے لئے حفاظتی لباس کی دستیابی نہایت اہم ہے اسی لئے ان کو حفاظتی لباس اور دیگر سازوسامان کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسٹائل اور ڈیزائننگ کی صنعت سے وابستہ 4 رکنی وفد سے گورنر ہاس میں ملاقات کے دوران کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی سدرہ عمران بھی اس موقع پر موجود تھیں جبکہ وفد کی قیادت معروف ڈیزائنر دیپک پروانی کررہے تھے۔ ملاقات کے دوران کورونا وائرس کے تناظر میں حفاظتی لباس کی تیاری، ٹائیگر فورس کی اس ضمن میں ضروریات، درآمدی سازوسامان پر انحصار کم سے کم کرنے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کورونا وائرس مریضوں کے علاج و دیکھ بھال میں مصروف طبی عملہ پوری قوم کا محسن ہے اور ہم سب ان کے شکر گزار ہیں۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر سب سے اہم ہیں یہ ہم سب کی ذمے داری ہے کہ نہ صرف خود احتیاطی تدابیر پر عمل کریں بلکہ اپنے گھر والوں، دوست احباب کو ان سے آگاہ کریں تاکہ اس وباپر کنٹرول کیا جاسکے۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ اس ضمن میں سوشل میڈیا کا استعمال اشد ضروری ہے تاکہ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچے۔ وفد کے دیگر اراکین میں کہکشاں سید، فرقان ریاض اور شاہ زیب کپاڈیا شامل تھے۔

مزید :

صفحہ اول -