مقبوضہ کشمیرکے سابق وزراء اعلیٰ کو حاصل تمام سرکاری مراعات واپس

مقبوضہ کشمیرکے سابق وزراء اعلیٰ کو حاصل تمام سرکاری مراعات واپس

  

سرینگر( آن لائن)مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزر اء اعلی کو خصوصی مراعات حاصل ہونے والے قانون کو بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے تحت اختیارات کے ذریعے منسوخ کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت نے ریاستی قانون ساز ممبرز پنشن ایکٹ 1984کے سیکشن 3کو منسوخ کر دیا ہے جس سے اب سابق وزرا اعلی کو ملنے والی مراعات حاصل نہیں ہوں گی۔اس سیکشن کے تحت سابق وزرا اعلی کو بغیر کرایہ سرکاری رہائش گاہ، مفت ٹیلیفون سروس، مفت بجلی، گاڑی، پٹرول اور طبی سہولیات ملتی تھیں۔ اس کے علاوہ ان کو سرکاری ڈرائیور اور دیگر چار ملازمین بھی دستیاب تھے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزرا اعلی بشمول محبوبہ مفتی، غلام نبی آزاد، عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ کو یہ مراعات حاصل تھیں۔

مزید :

صفحہ اول -