ملک و قوم کی خدمت کیلئے ٹائیگر فورس کے ممبر بنیں، محمد طیب جان

  ملک و قوم کی خدمت کیلئے ٹائیگر فورس کے ممبر بنیں، محمد طیب جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹررپورٹر) انصاف لیبر ونگ کے ریجنل صدر محمد طیب جان نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کیلئے ٹائیگر فورس کے ممبر بنئیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں وباء چائیں ہوئی ہے اور اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اس مشکل گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کی کوششوں سے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے یہ وباء بہت جلد ختم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے جس کیلئے وقت کی ضرورت ہے کہ اس مشکل گھڑی میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں اور بغیر کسی تفروق کے ٹائیگر فورس کے ممبر بنئیں انہوں نے لیبر ونگ کے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ٹائیگر فورس کے ممبر بنائیں۔