رستم میں دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر 77 گرفتار،مقدمات درج

رستم میں دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر 77 گرفتار،مقدمات درج

  

رستم(تحصیل رپورٹر)ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی احکامات کے پیش نظر رستم پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 77 افراد کو گرفتار کرکے دفعہ 188کے تحت مقدمات درج کئے جسمیں کئی افراد کو جیل منتقل کردیا گیا اسی طرح موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر متعدد افراد کو گرفتارکرکے موٹر سائیکلیں قبضہ پولیس کرلی گئی، اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ رستم پرویز خان نے عوام الناس سے گزارش کی کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں بغیر کسی ایمرجنسی کے گھروں سے باہر نکلنے کی زحمت نہ کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -