نوشہرہ میں خاتون کی موت معمہ بن گئی

نوشہرہ میں خاتون کی موت معمہ بن گئی

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ میں 85سالہ خاتون جابحق معمر خاتون کی وفات معمہ بن گیا محکمہ صحت نوشہرہ کے ذمہ داروں کے مطابق خاتون کی موت کرونا وائرس سے واقع ہوئی جبکہ مقامی زرائع کا کہنا ہے کہ 85سالہ معمر خاتون دمے کی بیمار تھی ان کی موت اس وجہ سے رونما ہوئی ہے جبکہ خاتون کے ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود نہ تو ان کا علاقہ سیل کر دیا گیا تھا اور نہ ان کے قریبی رشتہ داروں کے صواب کے ٹیسٹ نمونے کے لئے NIHارسال کئے گئے تھے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نوشہرہ کے علاقہ کنڈر میں 85سالہ معمر خاتون مسماۃ (ت) وفات پاگئی تھی تو اس کی موت کسی معمہ سے کم نہیں تھی کیونکہ محکمہ صحت نوشہرہ کے مطابق خاتون کی موت کرونا وائرس سے رونما ہوئی تھی جبکہ اسکی تدفین بھی اسی طرح کی گئی اور ان کے رشتہ داروں کو بھی قریب جانے نہیں دیا گیا اس ضمن میں مقامی باخبر زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ دمے کی مریض تھی اور ان کی موت دمے سے واقع ہوئی ہے واضح رہے کہ نوشہرہ محکمہ صحت کا دعویٰ اس طرح بھی مشکوک ہے کہ جب مرحومہ کا کرونا وائرس مثبت آیا تو ان کے قریبی رشتہ داروں کے صواب ٹیسٹ کیوں نہیں لے گئے اور ان کا علاقہ سیل کیوں نہیں ہو ا تھا اور کیا محکمہ صحت نوشہرہ یا نوشہرہ ضلعی انتظامیہ نے ان کے رہائشی مکان کو قرنطینہ کیا تھا یا نہیں؟۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -