نوشہرہ،لاک ڈاؤن بدستور جاری 144 کیخلاف ورزی پر جرمانے

نوشہرہ،لاک ڈاؤن بدستور جاری 144 کیخلاف ورزی پر جرمانے

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلع بھر میں لاک ڈاون بدستور جاری۔دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان۔ڈبل سواری کرنے پر سینکڑوں موٹرسائیکل سوار جرمانہ متعدد تھانوں میں بند،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پر انچارچ ٹریفک نوشہرہ جمیل شاہ خان کا ضلع بھر میں جاری لاک ڈاون اور دفعہ 144کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں،جس کا مقصد عوام کوکرونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔کیونکہ بہت سے لوگ بلا ضرورت گھروں سے نکلتے ہیں،اسی طرح موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ضلع بھر سے سینکڑوں موٹرسائیکل ڈرائیوران کو چلان کیا گیا جبکہ بہت کو تھانوں میں بند کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -