سکھر قرنطینہ سینٹر میں کوروناکے 101 مریض صحتیاب

سکھر قرنطینہ سینٹر میں کوروناکے 101 مریض صحتیاب

  

سکھر (بیورورپورٹ) سکھرکیقرنطینہ سینٹر میں کورونا کے 101 مریض صحتیاب ہوگئے، تمام افراد کا دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو ان کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس تیزی سیپھیلنے لگا تاہم سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب ہوگئے ہیں۔ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کے مطابق ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ان افراد کا ایک بار پھر ٹیسٹ لیا جائے گا، دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو مریضوں کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔شفیق مہیسرنے بتایاکہ چودہ مارچ کو تفتان بارڈر سے تین سو دوافراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیاتھا، ان میں سے 151 کے مثبت اور 151 کے منفی آئے۔دوسری جانب،خیرپور،حیدرآباد،ڈسکہ اور سانگھڑاور رائے ونڈ میں مختلف مقامات کو قرنطینہ سیں ٹرمیں تبدیل کردیا گیا ہے، خیرپورمیں تبلیغی جماعت کے مزیددوسوانہترافراد کوآئسولیٹ کردیا گیا ہے۔حیدرآبادمیں انتظامیہ کی غفلت کوہسار قرنطینہ سینٹرکے عملے کے دس اراکین میں وائرس کاخدشہ ظاہر کیا گیا، قرنطینہ میں ڈاکٹرز،طبی عملے کوحفاظتی کٹس بھی نہیں دی گئیں،عملہ کادوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -