ہنگو،کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا سلسلہ 10 ویں روز بھی جاری

ہنگو،کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا سلسلہ 10 ویں روز بھی جاری

  

ہنگو (بیورورپورٹ) حکومتی احکامات کے تحت ملک بھرکی طرح ضلع ہنگومیں بھی کورونا وائرس کیپہلاوکیخدشات کے پیش نظر عارضی لاک ڈاؤن کاسلسلہ دسویں روزبھی جاری رہا۔ حکومتی احکامات کے تحت جاری عارضی لاک ڈاؤن پر عمل درامدیقینی بنانے کیلئیہنگوکے تمام بازاروں سمیت تمام غیر ضروری مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں 'جبکہ کریانہ شاپس سمیت میڈیکل سنٹرزاورروزمرہ اشیائے خوردنوش کی دوکانیں کھولی رہیں.حکومتی احکامات کے پیش نظر ہنگو ضلع بھرمیں عوام کی غیر ضروری نقل و حرکت کو روکنے کیلئے پولیس کے ناکے بدستورقائم ہے مسلسل بارش اورخراب موسم کیباوجودبھی بازاروں 'ناکوں اورچیک پوسٹوں پرپولیس اورٹریفک وارڈن کے جوان اپنے فرائض بھترین اندازمیں نبھاتے ہوئے الرٹ اورچوکس کھڑے دکھائی دیتے ہیں جنکی نگرانی سرکل ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکررہے ہیں.سیکورٹی ذمہ داریاں نبھانے کیساتھ ساتھ ضلعی پولیس کی جانب سے کوروناوائرس سے بچاوکیلئے اختیاطی تدابیراپنانے کے حوالیسے عوام میں شعوراجاگرکرنیکیلئے آگاہی مہم کاسلسلہ بھی جاری رہاموبائل گاڑیوں پرنصب لاوڈسپیکرزکیزریعے عوام کوگھروں تک محدود رہنے اوربلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے جبکہ بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے لوگوں کوایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کی ہدایات بھی دی جاتی رہیں ضلعی پولیس سربراہ ہنگوشاہداحمدخان نے خودجاکرڈیوٹیوں پرموجودپولیس جوانوں سے ملاقات کی اورنامساعدموسم اورمسلسل بارش میں خوش اسلوبی سے فرائض انجام د ینے والے پولیس جوانوں کاحوصلہ بھی بڑھایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -