الپوری میں لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی پر مقدمات درج

الپوری میں لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی پر مقدمات درج

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی خان کا گزشتہ روز لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی پر متعدد مقدمات درج کیئے اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو جتنا محدود ہے وہ اتنا محفوظ ہے۔ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے انھوں نے ضلع کے مختلف بازاروں، مارکیٹوں کو چیک کیا جو کہ بند رہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہو گی اس میں ضمے عوام انتظامیہ کی مدد کریں۔ انھوں نے عوام کو مطلع کیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی بین الاضلاعی اور لوکل ٹرانسپورٹ کی گاڑی بغیر ایمرجنسی کے بازار میں ائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔ انھوں نے مزید عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے اور غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کر ے کیونکہ ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل بند کر دیا گیا ہے عوام اس حوالے سے مکمل تعاون کریں۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات عوام کی بہتر مفاد میں ہیں تاہم لوگوں کو چایئے کہ اس سلسلے میں بھر پور تعاون کا مظاہرہ کریں۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -