پشاور، قمار بازی مصروف 8 گرفتار

پشاور، قمار بازی مصروف 8 گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قمار بازی میں مصروف 8 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدودزرگرآباد میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے داو پر لگی رقم اور الات قماربازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان زرگرآباد میں قماربازی میں مصروف تھے، گرفتار ہونے والے افراد میں امیرولد محمود،حمیداللہ علیشان،نور حسن ولد ناصر،روزہ دین ولد غوث الدین،فاروق ولد گل رحمان،حمزہ ولد کامران،ہارون ولد عبدالمجید اور عبد المنان ولد عبدا لحسن شامل ہیں جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -