ضلع ہنگو میں پہلا کرونا مریض کی تشخیص ہو گئی

ضلع ہنگو میں پہلا کرونا مریض کی تشخیص ہو گئی

  

ہنگو (بیورورپورٹ) ضلع ہنگو میں پہلا کورونہ مریض کی تشخیص ہو گئی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 32 سالہ فرہاد احمد کا تعلق اورنگی کراچی ہے فرہاد احمدا تبلیغی جماعت کے ساتھ ہنگو 15 مارچ کو آیا تھا فرہاد احمد سمیت دو افراد کے دو روز پہلے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گیے جن میں سے ایک پازیٹو اور ایک نیگیٹو آیا ہے فرہاد احمد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے علاج شروع کر دیا گیا ہے ڈی سی طیب عبداللہ نے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ تبلیغی مرکز کو پہلے ہی قرنطینہ کر دیا گیا تھا جہاں 203 افراد موجود ہیں ہنگو ضلع بھر میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کئے گئے ہیں جزوی لاک ڈاؤن کے دوران عوام اور شہری انتظامیہ کے ساتھ پھر پور تعاون کر رہے ہیں شہر سمیت اہم مقامات پر جراثیم کش اسپرے کا عمل بھی جاری ہے ہنگامی بنیادوں پر ٹل میں ریسکیو 1122 کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے کورونہ وائرس اور جزوہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحقین کی رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع کر دیا ہے تاکہ بر وقت امداد پہنچائی جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -