اورکزئی میں زبانی تکرار پر بیس سالہ نوجوان قتل قاتل

اورکزئی میں زبانی تکرار پر بیس سالہ نوجوان قتل قاتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو (بیورورپورٹ)اورکزئی میں زبانی تکرار پر بیس سالہ نوجوان قتل قاتل جائے واردات سے فرار اس حوالے سے اورکزئی پولیس نے بتایا کہ سنٹرل اورکزئی کے گاؤں کچ میلہ کے ایک حجرے میں دوست لڈو کھیل رہے تھے کہ اس دوران کسی بات پر تکرار ہوئی جس پر عمر گل نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بیس سالہ نوجوان محمد زاہد ولد قابل شاہ قوم شیخان تپہ عمر زئی موقع پر جاں بحق ہوئے گئے پوسٹ مارٹم کے بعد نوجوان کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے پولیس نے کہا ہے کہ کلایہ تھانہ میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگائے جا رہے ہیں