نوجوان ملک کی اصل طاقت ہیں،وزیراعظم کو پہلے احساس ہوتا، فائق شاہ

نوجوان ملک کی اصل طاقت ہیں،وزیراعظم کو پہلے احساس ہوتا، فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 60 فیصد نوجوان قوم کی اصل طاقت اور ترقی کا ذریعہ ہیں مگر افسوس کہ وزیراعظم کو دیر بعد احساس ھوا۔نوجوان وہ وسیلہ ھیں جو ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور مشکل حالات میں سماجی شعور اور انقلاب لا سکتے ہیں۔ اگر وزیراعظم ایک سال پہلے ان کی امیدوں پر پورا اترتے تو آج یہ ملک کی سب بڑی تبدیلی فورس ھوتے تاھم کرونا وائرس کی اس وبا میں نوجوانوں پر اعتماد خوش آئند ہے۔ملک تباہ حال کاروبار، بیروزگاری اور کمزور معیشت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے نوجوانوں کو روشن مستقبل دینے کے لیے معاشی ٹیم اور وزیراعظم کو تیز ترین اقدامات کرنے ھوں گے۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ ریلیف پیکج کے اثرات غریب عوام تک پہنچانے ھوں گے انہوں نے کہا کہ کرونا ٹیسٹ لیب ھنگامی بنیادوں پر بنانی ھوں گی آج کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں لوگ روٹی کی تلاش میں خوار ہو رہے ہیں ایک جامع ریلیف پیکج کے ساتھ مضبوط نیٹ ورک تشکیل دینا ھوگا۔انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر پر پہلے بھی غفلت کی گئی اور ابھی تک کسی پر کوئی اثر نہیں ہوا۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ نوجوان رضا کار فورس کے ساتھ تعاون کیا جائے گا اور امن ترقی پارٹی کے کارکنان کرونا ریلیف میں عوام کے ساتھ مل کر بھر پور تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں خوراک کی قلت ختم کرنے اور غریب مزدوروں، اور ضرورت مند تک اشیاء خوردونوش پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔