ٹانک، کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،محکمہ صحت کی تصدیق

ٹانک، کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،محکمہ صحت کی تصدیق

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی) ٹانک میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔محکمہ صحت نے تصدیق کر دی۔ چوبیس سالہ محمد عمیر ایک ہفتہ قبل کراچی سے ٹانک آیا تھا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ڈاکٹر عالمگیر بیٹنی کے مطابق گاوٗں کو ٹ ولی کے رہائشی محمد عمیر میں کرونا وائرس کی مشتبہ علامات ظاہر ہونے کے بعد اسے 29مارچ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک ایسولیشن وارڈمنتقل کیا گیا جہاں اسکے خون کے نمونے لیکر ٹیسٹ کے لئے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب پشاور بھیج دئیے گئے جہاں لیبارٹری ٹیسٹ میں کرونا وائرس مثبت پایا گیا۔ دوسری جانب ضلع میں پہلا کرونا وائرس کیس سامنے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے گاوٗں کوٹ ولی کو قرنطینہ سنٹر قرار دیکر ضلع بھر میں نافذ لاک ڈاوٗن کو مزید سخت کر دیا۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور کرونا وائرس سے متاثرہ مریض کی صحت دریافت کی جس پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عالمگیر بیٹنی نے انہیں بتایا کہ مریض کی صحت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -