سگ گزیدگی مہم کا دوبارہ آغازکردیا گیا ہے، روشن علی شیخ

سگ گزیدگی مہم کا دوبارہ آغازکردیا گیا ہے، روشن علی شیخ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ کی ہدایت پر صوبے میں انسداد کتا مہم کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ نے ہنگامی بنیادوں پر صوبے کے تمام اضلاع میں اینٹی ڈاگ کمپین کے انعقاد کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جانوں کو محفوظ اورپرسکون بنانے کے لئے انسداد سگ گزیدگی مہم کو پہلے سے بھی زیادہ موثر اور بھرپور طریقے سے یقینی بنایا جائے۔ترجمان سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے مطابق روشن علی شیخ نے اعلی سطحی افسران کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا کہ بلدیاتی شکایتوں کے حوالے سے قائم کردہ کمپلین سیل پر روزانہ کی بنیاد پر موصول ہونے والی بیشتر شکایات سگ گزیدگی سے متعلق ہیں لہذا لوگوں کو سہولت بہم پہنچانے کی غرض سے کتا مار مہم کے ساتھ ساتھ ان کی ویکسینشن کے عمل میں بھی مزید تیزی لائی جائے۔ روشن علی شیخ نے صفائی و ستھرائی کے حوالے سے بھی سخت ترین احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام سینٹری اسٹاف اور صفائی کے عملے کو خصوصی طور پر اجازت دی گئی ہے تاکہ دوران لاک ڈاون بھی صوبے میں صفائی و ستھرائی کا کوئی فقدان پیدا نہ ہو اور صحت عامہ کی صورت حال معمول کے مطابق رہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے تمام اضلاع اور یونین کمیٹیوں میں فیومییگیشن کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو مربوط انداز سے مزید بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -