رستم، کروناکاایک اور مشتبہ نوجوان قرنطینہ سنٹر میں داخل
رستم(تحصیل رپورٹر)رستم سے کورونا وائرس کے ایک اور مشتبہ نوجوان قرنطینہ سنٹر میں داخل کر دیا گیا، مشتبہ 21 سالہ نوجوان طالب علم صدیق اللہ ولد ظاہر اللہ سکنہ گلبہار کالونی گزشتہ روز اسلام آباد مدرسہ سے گھر آیا تھا گاں آنے پر پولیس تھانہ رستم کو اطلاع ملی جس نے فوری طور پر ٹائپ ڈی کٹیگری ہسپتال کے سٹاف کی خصوصی ٹیم ہمراہ رستم پولیس کے مشبتہ نوجوان کو انتہائی نگہداشت حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کردیا جہاں پر صواب نمونے حاصل کرنے کے بعد انہیں مزید طبی علاج و معالجے کیلئے عبدالولی خان یونیورسٹی کے قرنطینہ سنٹر میں منتقل کردیا یاد رہے کہ تحصیل رستم سے کل گیارہ افراد کو کورونا وائرس کے شک میں قرنطینہ سنٹر میں داخل کروایا گیا ہے جن میں سے کسی کا بھی رزلٹ پازیٹیو نہیں آیا...