ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا دوران پور پشاور قرنطینہ مرکز کا دورہ

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا دوران پور پشاور قرنطینہ مرکز کا دورہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی سہیل خان نے جمعرات کو دوران پور پشاور میں واقع قرنطینہ مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرنطینہ کئے گئے مریضوں کی قوت مدافعت کیلئے تازہ اور حفظان صحت کے اصولوں کیمطابق خوراک لازمی ہے اور فوڈ پوازننگ جیسی صورتحال سے بچنے کیلئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں تمام قرنطینہ مراکز میں اشیائے خوردونوش کی دیکھ بھال پر مامور کی گئی ہیں۔ فوڈ اتھارٹی سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سہیل خان نے کہا ہے کہ قرنطینہ مراکز میں دی جانے والی اشیائے خوردونوش کے معیار پر خصوصی نظر رکھی جائے تاکہ کسی بھی مریض کو فوڈ پوائزننگ اور اس جیسی دوسری کئی بیماریاں لاحق نہ ہوں۔ تکنیکی ٹیم کے ہمراہ انہوں نے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کیلئے تیار کی جانی والی اشیائے خوردونوش کا معاینہ کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی سہیل خان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں فرنٹ لائن میں دیگر ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ کھڑی ہیں اور دیگر اضلاع میں ٹاسک فورس کمیٹیوں کیساتھ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر بھی بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -