سرائے نورنگ لاک ڈاؤن دفعہ 144 کے نفاذ میں پولیس ناکام،بازاروں میں رش

سرائے نورنگ لاک ڈاؤن دفعہ 144 کے نفاذ میں پولیس ناکام،بازاروں میں رش

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) کورونا وائرس کی ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر لاک ڈاون اور دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود مقامی انتظامیہ اور پولیس شہریوں کو گھروں تک محدود کرنے میں پوری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے، بینکوں کے سامنے اور بازاروں میں لوگوں کا ہجوم لگا رہتا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلانے کا شدید اندیشہ ہے تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے بازاروں کو جزوی طور پر لاکھ ڈاؤن کیا ہے تاکہ لوگوں کی نقل و حرکت وقت کم سے کم رہے صرف یہی نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت تین سے زائد افراد کا ایک جگہ جمع ہونا قانونا جرم ہے تاہم ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں معمول کے مطابق بازاروں میں لوگوں کا رش لگا رہتا ہے صرف یہی نہیں بلکہ بینکوں کے سامنے لوگوں کا ہجوم بنا رہتا ہے جو کہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے سیاسی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کی نقل وحرکت محدود رکھی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -