پبی،ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کارروائیاں
پبی (نما ئندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزی و منافع خوری کے خلاف کاروائیاں جاری تفصیلات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد ایوب اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی نے تحصیل پبی اور نوشہرہ میں فلور ملز,آٹا ڈیلروں، یوٹلیٹی اسٹوروں اور کریانہ سٹوروں کا معائنہ دوران معائنہ پنجاب آٹا کی ریٹ، سرکاری آٹے کی کوٹہ کے مطابق عوام کو فراہمی و یوٹیلٹی سٹوروں میں سرکاری اشیا ء خورنوش و آٹا کی موجودگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی اور متعد کو خلا ف ورزی پر جرمانہ کیامذید آٹا ڈیلروں کو ہدایات جاری کی سرکاری کوٹہ کے مطابق عوام کو بلا کسی رکاوٹ آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ پنجاب کے آٹا کی خرید پر مناسب منافع کمائیں،ذخیرہ اندوزی،مسنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ضلع انتظامیہ کی کاروائیاں جاری رہے گی ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ٹی ایم ایز کی مدد سے دکانوں و بنکوں کے سامنے چونے سے دائرے بنوائے تاکہ عوام۔خریداری یا بنکوں میں داخل ہوتے وقت فاصلے برقرار رکھے جسکی وجہ سے کرونا وائرس سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی