شہریار آفریدی کی مخیر حضرات سے ضرورت مندوں کی امداد کی اپیل

شہریار آفریدی کی مخیر حضرات سے ضرورت مندوں کی امداد کی اپیل

  

پشاور (سٹی رپورٹر) وزیر مملکت برائے سیفران و انٹی نارکوٹکس شہریار آفریدی نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ضرورتمندوں کی مدد کریں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھرپور طریقے سے معاشرے کے نادار افراد کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں،پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت اس وقت نہ صرف اپنے شہریوں کی مدد کر ہی ہے بلکہ کیمپوں میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کی حتی المقدود مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے، انہوں نے کہا گزشتہ دنوں میں کوہاٹ میں افغان مہاجر کیمپ میں ضرورتمندوں میں ضرورت کی آشیا تقسیم کی گئی اور آنے والے دنوں میں پشاور،درہ آدم خیل سمیت دیگر مقامات میں قائم افغان مہاجر کیمپوں میں ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کی جائیگی، شہریار آفریدی نے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ اس ناگہانی آفت کے موقع پر افغان مہاجرین کی امداد کے لئے پاکستان کا ہاتھ بٹائیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں اسلام آباد میں موجود ڈپلومیٹک کور سے پہلے ہی رابطہ کرچکے ہیں،تاکہ افغان مہاجرین کی مشکلات کم کرنے کی کوششوں میں تیزی لائی جاسکے۔شہریار آفریدی نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ غریبوں اور ناداروں کا خیال رکھا جائے خصوصی طور پر وہ طبقہ جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے اور اپنے بال بچوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے محنت مشقت کرتے ہیں اور ان دنوں جزوی لاک ڈاون کی وجہ سے اپنے روزگار سے محروم ہوچکے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی حکومت اور عوام ملک کر ملک کو موجودہ مشکل سے نکال باہر کریں گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -