صوابی،عازمین حج کی تربیتی کورس کرونا کی وجہ سے ملتوی

صوابی،عازمین حج کی تربیتی کورس کرونا کی وجہ سے ملتوی

  

صوابی(بیورورپورٹ) حج کمیٹی ضلع صوابی نے عازمین حج کے لئے ہونے والے تر بیتی کورسز بوجہ کورونہ وائرس ملتوی کر دیئے۔ ضلعی صدر حاجی سعید اللہ خان نے تمام عازمین حج سرکاری و پرائیوٹ مردانہ و زنانہ سے اپیل کی ہے کہ کورونہ وائرس کے خلاف جنگ میں حکومتی ہدایت کے مطابق اختیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور ضلعی انتظامیہ سے ہر قسم تعاون کیا جائے۔ خود اپنے بچوں اور گھر والوں کو بھی اختیاطی تدابیر اپنانے کا پابند کیا جائے انہوں نے کہا کہ جس وقت بھی حکومت کی جانب سے حج تر بیتی پروگرامز کے انعقاد کی اجازت مل جائے تو جلد تر بیتی کورسز کا انعقاد کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -