صوابی،16 سالہ چرواہا تربیلہ ڈیم جھیل میں گر کر جاں بحق

صوابی،16 سالہ چرواہا تربیلہ ڈیم جھیل میں گر کر جاں بحق

  

صوابی(بیورورپورٹ) موضع گندف ضلع صوابی میں مویشیاں چرانے کے دوران سولہ سالہ نوجوان تر بیلہ ڈیم کی جھیل میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی غوطہ خوروں نے لاش کو نکالا بتایا گیا ہے کہ موضع گندف کا رہائشی گل قیوم کا سولہ سالہ بیٹا عبداللہ معمول کے مطابق لبہ ڈب کے مقام پر مویشیاں چرا رہے تھے کہ بدھ کی سہ پہر اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تربیلہ ڈیم کی جھیل میں گہرے پانی میں ڈوب گیا اطلاع ملنے پر مقامی غوطہ خور موقع پر پہنچے اور دو گھنٹے جدوجہد کے بعد لاش کو جھیل سے نکالا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -