پار ا چنار،2017خودکش دھماکہ کا زخمی بالآخر چل بسا

پار ا چنار،2017خودکش دھماکہ کا زخمی بالآخر چل بسا

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان) پاراچنار طوری مارکیٹ میں رمضان المبارک 2017 میں ہونے والے دو خود کش بم حملوں میں زخمی ہونے والے سید سلطان شاہ خوشی شدید علالت کے بعد وفات پاگئے تین سال قبل ماہ رمضان میں طوری مارکیٹ میں ہونے والے دو خودکش بم حملوں میں زخمی ہونے والے سید سلطان شاہ تین سال موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جاملے خود کش حملوں میں سید سلطان شاہ کا جواں سال بیٹا بھی شہید ہوگیا تھا مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ سید سلطان شاہ انتہائی غریب گھرانے سے تھا مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ ایک بیٹی اور ایک بیٹا چھوڑ دیا ہے جو انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے حکومت سے سید سلطان شاہ کے بچوں کے ساتھ مالی امداد کی اپیل کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -