پشاور، حالیہ شروع ہونیوالے بارشوں سے متعدد علاقوں میں بجلی معطل

پشاور، حالیہ شروع ہونیوالے بارشوں سے متعدد علاقوں میں بجلی معطل

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور میں حالیہ شروع ہونیوالے بارشوں سے متعدد علاقوں میں بجلی معطل رہی جسکی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گھروں میں خواتیں ن سمیت بچوں اور بوڑھوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا تفصیلات کے مطابق گل آباد،دلاہ زاک روڈ،مومین ٹاون اور ملنڈھیر سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ رات شروع ہونوالی بارش کی وجہ سے بجلی معطل رہی جسکی وجہ سے شہریوں کو دقت کا سامنا کرنا پرا جبکہ سکول بند ہونے کی وجہ سے بچے بھی گھروں میں بیٹھنے کے بجائے گلیوں میں کھیلنے لگے اور دیگر روزمرہ کے معاملات میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا،علاقہ مکینوں کے مطابق ہلکی بارش ہونے کے بعد بجلی گھنٹوں نہیں ہوتی جو انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے عوام کیلئے بجلی کی فراہمی ہر حال میں ممکن بنانے کیلئے انتظامیہ کو انتظامات کرنے چاہئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -