کرک میں کرونا کاتیسرا کیس سامنے آگیا

کرک میں کرونا کاتیسرا کیس سامنے آگیا

  

کرک (بیورورپورٹ) کرک میں کورونا کاتیسرا کیس سامنے آگیا، دو مشتبہ افراد کولیبارٹری ٹیسٹ نیگٹیو آنے پر احتیاط کے طور پر قرنطینہ منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کرک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے تبلیغی جماعت کے رکن محمد نثار کا مثبت ٹیسٹ رپورٹ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک کو موصول ہوا، کورونا کا متاثر ہ مریض سابق ای پی آئی ٹیکنیشن اور تخت نصرتی کرک کا رہائشی ہے، وہ دعوت تبلیغ کے سلسلے میں لاہور میں تھا گذشتہ دنوں گھر واپسی پر ان کو بخار ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک کے آئیسو لیشن وارڈ میں داخل کیا گیا اور نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بجھوائے گئے علاوہ ازیں کرک سے لیبارٹری بجھوائے جانے والے دو مشتبہ مریضوں رحم زمان ساکن ڈب چونترہ اور محمد لقمان ساکن میٹھا خیل کرک کے رپورٹس نیگٹیو موصول ہوئے ہیں تاہم دونوں کو احتیاط کے طور پر سرکاری قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کرک پہلے سے موجود کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریض پشاور میں زیر علاج ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -