کرک،ٹی ایم اے کا مختلف علاقوں میں وائرس کش سپرے

کرک،ٹی ایم اے کا مختلف علاقوں میں وائرس کش سپرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک(بیورورپورٹ) ٹی ایم اے کرک کا کرونا وائرس سے متاثرہ یوسی عیسک چونترہ کے مختلف علاقوں اور بینکوں میں وائرس کش سپرے،کھاتہ داروں کے کھڑے ہونے کیلئے بینکوں اوراے ٹی ایم مشینوں کے باہر نشانات بھی لگادئیے۔بدھ کے روز ٹی ایم او اجمل خان نے انفورسمنٹ آفیسر ثناء اللہ اور ماتحت سٹاف کے ہمراہ مین بازار جاکر نیشنل بینک،میزان بینک،خیبربینک،ایم سی بی، یونائیٹڈ بینک اوراے ٹی ایم مشینوں کے باہر کھاتہ دارو ں کو چھ فٹ کے فاصلے پر کھڑا کرنے کیلئے نشانات لگائے اور بینکوں کے اندر جاکر وائرس کش سپرے کیا اور عوام کو ایکدوسرے سے چھ فٹ دور کھڑا ہونے کی ہدایت کی جبکہ دوسری جانب ڈب سنگینی میں کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آنے پر یوسی عیسک چونترہ کے مختلف علاقوں میں سابق تحصیل ناظم مولانا محبوب جنان کی نگرانی میں فائر بریگیڈ گاڑی سے وائرس کش سپرے کیا۔