میرپورخاص، پولیس کا عباسی میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، 8افراد گرفتار

میرپورخاص، پولیس کا عباسی میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، 8افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میرپورخاص (بیورورپورٹ)عباسی میڈیکل اسٹور میرپورخاص کے 8افراد کو پولیس نے چھاپہ مار کر دفعہ 144کی خلاف ورزی کے الزم میں گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق شام5بجے تک تمام دکانیں اور میڈیکل اسٹور بند کرنے کا حکم ہے تاہم 5بجے کے بعد بھی عباسی میڈیکل اسٹور کھلا ہوا تھا جس پر پولیس اور رینجر کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کر 8افراد کو دفعہ 144کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر کے ٹاؤن تھانے منتقل کر دیا، زرائع کے مطابق فخرالدین عباسی کو موبائل پر بات چیت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے ولاے اداروں نے گرفتار کیا تاہم اب تک مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔