لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سابق افسر کرونا کے باعث انتقال کر گئے

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سابق افسر کرونا کے باعث انتقال کر گئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہائی کمیشن کے سابق آفیسرسیدسلیم کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 42 ہزار سے زائد افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جس میں سے تقریباً 1800 افراد کا تعلق برطانیہ سے ہے۔برطانیہ میں گزشتہ روز 13 سالہ بچہ اسماعیل عبدالوہاب بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گیا تھا۔اب اطلاعات ہیں کہ برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے سابق افسر سیدسلیم بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق سید سلیم میں چندروزقبل کرونا وائر س کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کی وفات گھرپر ہوئی ہے۔سیدسلیم پاکستان ہائی کمیشن کے شعبہ تعلیم سے وابستہ تھے۔

سابق افسر انتقال

مزید :

پشاورصفحہ آخر -