اسلام آباد، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ،ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ،او پی ڈیز بند
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسلام آباد میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے،وزارت صحت نے تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دیں،ہسپتالوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کو فوری ڈسچارج کرنے اورتمام وفاقی ہسپتالوں کی او پی ڈی سروس کو تاحکم ثانی بند کردیں۔بدھ کو وزارت ہیلتھ سروسز نے کرونا وائرس سے کے پھیلاؤ کے خد شات کے باعث نئی ایڈوا ئز ری جاری کر دی،وزارت ہیلتھ سروسز کے نئے مراسلہ میں وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان کو نئی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ مراسلہ ہیلتھ سروسز کے ڈپٹی سیکرٹری سعید احمد کی جانب سے ہسپتالوں کے سربراہان کو جاری کیا گیا ہے۔
ہیلتھ ایمرجنسی