کرک،مخالفین نے چاقو کے وار کرکے نوجوان کو قتل کردیا
کرک(بیورورپورٹ) گڈی خیل کی علاقہ جراسی بانڈہ کے رہائشی نوجوان فرہاد علی کو مخالفین نے چاقو سے واریں کر کے قتل کر دیا نور شیر علی کی مدعیت میں ملزمان آصف نواز، خالدنواز کے حلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا وجہ عداوت پرانا مار پیٹھ کے واقعات بتائی جاتی ہے پولیس ذرائع کے مطابق فرہاد علی گورنمنٹ مڈل سکول جراسی کے نزدیک اپنے بھائی کے ہمراہ کھڑے تھے دونوں مذکورہ ملزمان نے آکر چاقو سے واریں کرنا شروع کر دیے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گئے بعد ازاں پوسٹ مارٹم کیلئے تخت نصرتی ہسپتال منتقل کیا گیا۔