مریض کے جانے پر بھی کرونا وائرس کی کمرے میں دیر تک موجودگی کا انکشاف

مریض کے جانے پر بھی کرونا وائرس کی کمرے میں دیر تک موجودگی کا انکشاف

  

ا اسلام آباد /نیویارک(این این آئی)امریکی سائنسدانوں نے کہاہے کہ مریض کے جانے کے بعد بھی کرونا کمرے میں دیر تک رہتا ہے۔حال ہی میں امریکی سائنسدانوں کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ بات پتہ چلی ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں کے جانے کے بعد بھی یہ وائرس اس کمرے میں کئی گھنٹوں تک موجود ہوتا ہے۔امریکی سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد یہ(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

 نتیجہ اخذ کیا کہ مریضوں کے جانے کے کافی دیر بعد بھی اس جگہ کی فضاء میں وائرس پایا گیا۔سائنسدانوں نے بتایا کہ کرونا وائرس ہسپتال کے کوری ڈور، مریضوں کے کمرے، ایسے کمرے جہاں سٹاف کا مسلسل آنا جانا لگا ہوتا ہے وہاں بھی پایا گیا ہے۔امریکہ کی یونیورسٹی آف نیبراسکا کے محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ میڈیکل ورکرز کا حفاظتی لباس پہننا کتنا ضروری ہے۔

انکشاف

مزید :

صفحہ آخر -