صوابی، بوسیدہ مکان کی چھت منہدم، میاں بیوی 2جڑواں بچیوں سمیت جاں بحق

صوابی، بوسیدہ مکان کی چھت منہدم، میاں بیوی 2جڑواں بچیوں سمیت جاں بحق

  

صوابی(بیورورپورٹ) صوابی کے علاقے یارحسین کے گاؤں جلارونہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گر جانے سے مالک مکان میاں بیوی، دو نومولود جڑواں بچیوں سمیت جاں بحق جبکہ ایک چھ سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ جب کہ ایک بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔ پولیس تھانہ یارحسین کی رپورٹ کے مطابق یونین کونسل سردچینہ کے گاؤں اوچ خوڑ جلارونہ میں مسمی بہار علی ولد ظفر علی معمول کے مطابق اہل خانہ سمیت اپنے مکان کے کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ بدھ کی علی الصبح شدید بارشوں سے بوسیدہ مکان کے کمرے کی چھت ان پر گر گئی جس کے نتیجے میں تمام اہل خانہ ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں مالک مکان ظفر علی ان کی بیو ی مسما تہ (گ)، ڈیڑھ سالہ دو جڑواں نومولود بیٹیاں حباء، حراجاں بحق جبکہ ایک چھ سالہ بیٹی سمیہ شدید زخمی ہو گئی مقامی لوگوں اور یارحسین پولیس نے موقع پر پہنچ کرملبہ ہٹا کر نعشوں کو نکالا اور زخمی سمیت تمام جاں بحق ہو نے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا علاقے کے لوگوں نے صوبائی حکومت سے متاثرہ خاندان کی مالی امداد اور بحالی کے لیے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ جب ایک خاندان کے جنازے ایک ساتھ اٹھائے گئے تو پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا

مزید :

صفحہ اول -