ڈائریکٹر لائیوسٹاک سید جہانگیر شاہ انتقال کر گئے

ڈائریکٹر لائیوسٹاک سید جہانگیر شاہ انتقال کر گئے

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)مرحوم کی نماز جنازہ آج انکے آبائی گاؤں کنے ور تنگی ضلع چارسدہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک محمد اسرار خان،ڈی جی لائیوسٹاک عالم زیب،ڈی جی فشریز خسرو کلیم،پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حبیب الرحمن،محکمہ لائیوسٹاک وزراعت کے اہلکاروں،معززین علاقہ،سیاسی اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔دریں اثناء وزیر زراعت و لائیواسٹاک محب اللہ خان نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک سید جہانگیر شاہ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -