معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزاسے جاپانی سفیر کی ملاقات،کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزاسے جاپانی سفیر کی ملاقات،کورونا وائرس کی ...
معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزاسے جاپانی سفیر کی ملاقات،کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزاسے جاپانی سفیر نے ملاقات کی جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پاکستان نے کورونا وائرس سے بچاو¿کے موثراورضروری اقدامات کیے ہیں،وزیراعظم عمران خان صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

جاپانی سفیر نے کہاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے جاپان نے پاکستان کوفنڈز دیئے ہیں،کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے پاکستان کے اقدامات اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -