مظفر گڑھ میں کورونا کے کتنے مریض ٹھیک ہو گئے اور بلوچستان میں کتنے افراد قرنطینہ میں ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مظفر گڑھ کے رجب طیب ہسپتال میں کورونا وائرس کے دو مریض صحتیاب ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک پانچ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور گھروں کو لوٹ چکے ہیں ، ہسپتال میں کورونا کے 34 مریض زیر علاج ہیں ۔
دوسری جانب بلوچستان کے محکمہ صحت کا کہناہے کہ بلوچستان میں اس وقت 409 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیاہے ، قرنطینہ میں موجود افراد ایران سے پاکستان پہنچے تھے ، کوئٹہ کے قرنطینہ میں اس وقت 202 اور تفتان کے قرنطینہ میں 190 افراد موجود ہیں۔ اس کے علاوہ گودار میں قائم قرنطینہ میں 17 افراد کو رکھا گیاہے ۔
یاد ہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2110 ہو گئی ہے جبکہ26 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 82 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔