عوام خود سے کورونا سے بچاؤ کےلئے ادویات استعمال نہ کریں،ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے کےلئے کوشاں ہے،عوام خود سے کورونا سے بچاؤ کےلئے ادویات استعمال نہ کریں،کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے کےلئے کوشاں ہے،کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کوئی دوائی استعمال نہیں ہوئی نہ کی جاسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ عوام خود سے کورونا سے بچاؤ کےلئے ادویات استعمال نہ کریں،کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں،ڈاکٹر طاہر شمسی کورونا سے نمٹنے کےلئے ایک تجربہ کرنے جارہے ہیں ،پنجاب حکومت نے ڈاکٹر طاہر شمسی کی درخواست منظور کرلی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ وائرس جلدی پھیلنے کی وجہ سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہوتاہے،لاک ڈاوَن کی وجہ سے کیسز کم ہیں ، پنجاب میں 11مریض آج صحت یاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج کیے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ رائے ونڈ میں 2100 افراد قرنطینہ میں ہیںجبکہ 41 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،انہوں نے کہاکہ کالا شاہ کاکو میں 8 سو سے 9 سو افراد قرنطینہ میں ہیں۔