کورونا وائرس،ماضی میں چین کےامریکا پر الزام لیکن اب امریکی اراکین کانگریس میدان میں آگئے، چین پر بڑا الزام لگادیا

کورونا وائرس،ماضی میں چین کےامریکا پر الزام لیکن اب امریکی اراکین کانگریس ...
کورونا وائرس،ماضی میں چین کےامریکا پر الزام لیکن اب امریکی اراکین کانگریس میدان میں آگئے، چین پر بڑا الزام لگادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے پھیلاو سے متعلق ماضی میں چین نےامریکا پر الزامات عائد کئے لیکن اب امریکی اراکین کانگریس میدان میں آگئے ہیں۔ امریکی اراکین کانگریس نے چین پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت نے صوبہ ہوبی کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کیا۔

امریکی اراکین کانگریس نے یہ الزامات امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹس کے بعد لگائے ہیں اور امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چین کے اعداد و شمار اورمعلومات سے متعلق تحقیقات کی جائیں اوراموات کی صحیح تعداد دنیا کے سامنے لائی جائے۔

امریکی اراکین کانگریس کادعویٰ ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے متعلق جن ڈاکٹروں اور صحافیوں نے سچ بتانا چاہا انھیں خاموش کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ دنیا میں سب سے پہلے گزشتہ برس دسمبر میں چین میں ہی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ، جب چین کے شہر ووہان میں کسیز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگاتو چین نے ووہان کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا جس سے وہاں اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہوئی۔

چین میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 82 ہزارکے قریب کیس اور 3 ہزار 300 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے پچیس سو سے زائد ووہان میں ہوئیں جب کہ امریکا میں کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور وہاں اموات 5 ہزار سے بھی زائد ہو چکی ہیں۔