کیا ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ واقعی ہی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے جارہی ہیں ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

کیا ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ واقعی ہی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے جارہی ہیں ؟ ...
کیا ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ واقعی ہی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے جارہی ہیں ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) متنازع ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ آج کل منظر عام سے غائب ہیں تاہم ان کے نام سے بنائے گئے ایک ٹویٹر اکاﺅنٹ سے یہ دعویٰ کیا گیاہے کہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی گئی ہے ۔ حریم شاہ نے اس پر اپنے چاہنے والوں سے رائے مانگ لی ہے لیکن انہیں الٹا لینے کے دینے پڑ گئے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حریم شاہ تردید کر چکی ہیں کہ ان کا ٹک ٹاک کے علاوہ کہیں اور سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں ہے ، تاہم یہ بھی بات اہم ہے کہ اس حریم شاہ نامی اکاﺅنٹ سے اکثر اوقات ایسی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جو کہ لوگوں کو شبہ میں ڈال دیتی ہیں اور وہ اس بات پر بحث شروع ہو جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نامی ٹویٹر اکاﺅنٹ سے پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مجھے ایک مقبول ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن 2020 کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔مبینہ حریم شاہ نے سب سے پوچھا بھی کیا آپ لوگ مجھے بطور میزبان دیکھنا چاہتے ہیں؟ اپنی رائے سے آگاہ کریں۔حریم کے دعوے اور سوال پر متعدد صارفین کی جانب سے انہیں ہمیشہ کی طرح پھر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

حریم شاہ کے پیغام پر ایک مریم شیخ نامی صارف نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ” تم حریم شاہ ہی نہیں ہو۔“

ابو یامام نامی صارف نے تنقید کا تاثر دیتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا ایک عذاب کافی نہیں‘۔

عدنان نامی صارف نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو خدا کا واسطہ ہے! اس وقت کو بھی آنا تھا؟ اللہ ہمارے دین اور ایمان کی حفاظت کرے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں، گزشتہ برس دفتر خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تنازع کھڑا ہوا تھا اس کے بعد کبھی سیاسی شخصیت اور کبھی کرکٹرز سے متعلق ان کی ٹوئٹس سامنے ا?تی رہتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -