"تمام سیاسی جماعتوں سے التماس ہے کہ وہ۔۔۔" فردوس عاشق اعوان عمران خان کے لفظوں کا دفاع کرنے کیلئےمیدان میں آگئیں

"تمام سیاسی جماعتوں سے التماس ہے کہ وہ۔۔۔" فردوس عاشق اعوان عمران خان کے ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان عمران خان کے لفظوں کا دفاع کرنے کیلئےمیدان میں آگئیں۔ ٹائیگر فورس کے حوالے سے دیئے گئے عمران خان کے بیان پر اپوزیشن کی تنقید پر ردعمل دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "تمام سیاسی جماعتوں سے التماس ہے کہ الفاظ کی بجائے "کاز" کو اہمیت دیں۔ہمیں ایک ٹیم بن کر کرونا جیسے دشمن کو شکست دینی ہے۔نوجوان قومی خدمت کی مشن میں عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے خود کو سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر کروائیں۔''

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ "لفظ "ٹائیگر" کو کسی سیاسی جماعت سے منسوب نہ کیا جائے۔سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے۔عمران خان انہیں تب سے ٹائیگر قرار دے رہے ہیں جب وہ سیاست میں بھی نہیں آئے تھے۔ یہی نوجوان شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں پیش پیش تھے جو کسی کے علاج میں سیاسی تفریق نہیں کرتا۔"

معاون خصوصی نے کہا"سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار اداکیا کیونکہ وہ بے غرض ہو کر خدمت خلق کا کام انجام دیتے ہیں۔وزیراعظم نے مستحق افرادکے گھروں میں میں اشیائے ضروریہ پہنچانے کی ذمہ داری ان نوجوانوں کے سپرد کی جو سماجی کام میں عمران خان کا ہمیشہ دست و بازو بنے"۔

مزید :

قومی -