سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار اداکیا ،سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے،فردوس عاشق اعوان

سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار اداکیا ،سماج کی خدمت کرنے والا ...
سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار اداکیا ،سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے،فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار اداکیا ،نوجوان ہمیشہ بے غرض ہو کر خدمت خلق کا کام انجام دیتے ہیں، لفظ "ٹائیگر" کو کسی سیاسی جماعت سے منسوب نہ کیا جائے۔سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار اداکیا کیونکہ وہ بے غرض ہو کر خدمت خلق کا کام انجام دیتے ہیں۔وزیراعظم نے مستحق افرادکے گھروں میں میں اشیائے ضروریہ پہنچانے کی ذمہ داری ان نوجوانوں کے سپرد کی جو سماجی کام میں عمران خان کا ہمیشہ دست و بازو بنے۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ لفظ "ٹائیگر" کو کسی سیاسی جماعت سے منسوب نہ کیا جائے۔سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے۔عمران خان انہیں تب سے ٹائیگر قرار دے رہے ہیں جب وہ سیاست میں بھی نہیں آئے تھے۔ یہی نوجوان شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں پیش پیش تھے جو کسی کے علاج میں سیاسی تفریق نہیں کرتا۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے التماس ہے کہ الفاظ کی بجائے "کاز" کو اہمیت دیں۔ہمیں ایک ٹیم بن کر کرونا جیسے دشمن کو شکست دینی ہے۔نوجوان قومی خدمت کی مشن میں عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے خود کو سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر کروائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -