انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں اضافہ

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں اضافہ
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ایسی صورتحال میں تر قی پذیر ممالک کی معیشتوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے تاہم پاکستان میں ڈالر مسلسل اضافے کے بعد اب واپسی کا سفر بھی شروع کر چکاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 166 روپے 83 پیسے سے کم ہو کر 166 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب آج کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کااظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100انڈیکس 29 ہزار 505 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا اور اس وقت 100 انڈیکس 591 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 30 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے اور 30 ہزار 97 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -