سپریم کورٹ ،پولیس کانسٹیبل کی ملازمت پر بحالی کےخلاف کے پی حکومت کی اپیل پر سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ ،پولیس کانسٹیبل کی ملازمت پر بحالی کےخلاف کے پی حکومت کی اپیل پر ...
سپریم کورٹ ،پولیس کانسٹیبل کی ملازمت پر بحالی کےخلاف کے پی حکومت کی اپیل پر سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پولیس کانسٹیبل شاہد خان کی ملازمت پر بحالی کے خلاف کے پی حکومت کی اپیل پر سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انکوائری کمیٹی کا فیصلہ بحال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پولیس کانسٹیبل شاہد خان کی ملازمت پر بحالی کے خلاف کے پی حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،انکوائری کمیٹی نے ہرماہ تین مسلسل غیر حاضری پرکانسٹیبل کو نوکری سے برطرف کر دیا تھا،سپریم کورٹ نے سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انکوائری کمیٹی کا فیصلہ بحال کر دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -