سعودی عرب میں کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنیوالا شخص گرفتار

سعودی عرب میں کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنیوالا شخص گرفتار
سعودی عرب میں کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنیوالا شخص گرفتار

  

القسیم (ویب ڈیسک) سعودی پولیس نے القسیم کے علاقے میں کورونا وائرس کرفیو کی خلاف ورزی کرنے اور حجام کو اپنے گھر بلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

عرب نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں ایک شخص کو حجام کو اپنے گھر آنے کیلئے کہتے سنا جاسکتا ہے جبکہ کرفیو کے دوران انتظامیہ نے حمام اور سیلونز بند کروارکھے ہیں۔اس سے قبل سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے خبردارکیاتھا کہ سوشل میڈیا ایسی تصاویر یا ویڈیوز شیئرکرے گاجس سے یہ ثابت ہوکہ کرفیو کے قواعد کی خلاف ورزی ہورہی ہے ، قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، حکام کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی پر پانچ سال قید اور آٹھ لاکھ ریال کے قریب سزا ہوسکتی ہے۔اس سزا کا اطلاق خلاف ورزی کرنیوالوں پر ہوگا تاہم اطلاع دینے والوں سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔

مزید :

عرب دنیا -