مفت راشن کے لیے فارم بھی فروخت ہونے لگے، نوسرباز رنگے ہاتھوں گرفتار

مفت راشن کے لیے فارم بھی فروخت ہونے لگے، نوسرباز رنگے ہاتھوں گرفتار
مفت راشن کے لیے فارم بھی فروخت ہونے لگے، نوسرباز رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے سرجانی کی پولیس نے ایک کارروائی میں مفت راشن کے لیے فارم فروخت کرنے والے 4 جعل ساز گرفتار کر لیے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سرجانی پولیس نے ان جعل سازوں کو گرفتار کر لیا ہے جو سرجانی میں غریب مکینوں سے مفت راشن کا جھانسا دے کر پیسے بٹور رہے تھے۔
ملزمان فرضی ویلفیئر ٹرسٹ کا فارم غریب افراد کو 50 روپے میں فروخت کر رہے تھے، پولیس نے ملزمان سے جعلی فارمز اور دھوکا دہی کا شکار ہونے والے 400 افراد کی فہرست بھی برآمد کر لی۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان راہ نیکی ویلفیئر ٹرسٹ کے نام سے غریب گھرانوں سے پچاس روپے سے زیادہ رقم پر جعلی راشن فارم فروخت کر کے فراڈ کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی نواز ولد منشی خان، حسن علی ولد علی محمد، حمزہ نواز ولد علی نواز، عبدالجبار ولد قربان علی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
خیال ر ہے کہ گزشتہ روز نجی نیوز چینل نے خبر چلائی تھی کہ شہر میں سرگرم جعل سازوں نے سرجانی ٹاو¿ن میں بھوکے غریب عوام کو 50 روپے سے 200 روپے تک کے راشن ٹوکن بیچ کر تیسر ٹاو¿ن کے سیکڑوں مکینوں کو راشن کے نام پر چونا لگا دیا۔ علاقہ مکینوں نے جعل سازوں کی لوٹ مار کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج بھی کیا۔